مرادآباد: سر سید احمد خان نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں کارنامے انجام دیے ہیں اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ان کی اس کوشش کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ ہندوستان کا ستارہ کہے جانے والے سر سید احمد خان کی وفات کے بعد اُن کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہی دفنایا گیا جبکہ سر سید کی اہلیہ پارسا بیگم کی قبر مرادآباد میں آج بھی موجود ہے۔ مرادآباد کے فیض گنج علاقے میں واقع شوکت باغ کے میدان میں پارسہ بیگم اپنی قبر میں آرام فرما ہیں۔
پارسا بیگم کی قبر کی دیکھ بھال کرنے والے صفدر نظام نیازی سے ای ٹی وی بھارت نے اس ضمن میں خصوصی گفتگو کی ہے۔ صفدر نظام نیازی نے کہا کہ سر سید احمد خان کی اہلیہ کو مرادآباد میں سپرد خاک کیے جانے کی کیا وجہ تھی حالانکہ مراد آباد کے قریب ہی بجنور ضلع سرسید احمد خان کی سسرال تھی تو انہوں نے بتایا کہ 1860 کے آس پاس سید احمد خان کو مرادآباد میں مجسٹریٹ بنا کر بھیجا گیا تھا۔ اس دوران سر سید احمد خان اپنی اہلیہ پارسا بیگم کے ساتھ مرادآباد میں ہی قیام کیا کرتے تھے۔