اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sir Syed Ahmad Khan Birth Anniversary سر سید کی 206 ویں یوم پیدائش

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بانی سر سید احمد خان کے 206 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جشن یوم سر سید تقریبات کا آغاز حسب روایت بعد نماز فجر قرآن خوانی، سر سید کے مزار پر چادر اور گل پوشی سے کیا گیا۔

سر سید کی 206 ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریبات کا اہتمام
سر سید کی 206 ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریبات کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 10:55 AM IST

سر سید کی 206 ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریبات کا اہتمام

علی گڑھ: بانی درسگاہ سرسید احمد خان کی پیدائش 17 اکتوبر 1817 میں دہلی میں ہوئی تھی۔ آپ کی یوم پیدائش کے موقع پر جشن یوم سر سید پوری دنیا میں موجود علیگ برادری بڑی ہی شان و شوکت، عزت و احترام سے مناتے ہیں۔ اے ایم یو سے تعلیم یافتہ اور تعلیم حاصل کر رہے طلبہ کے لئے جشن یوم سرسید بہت اہم اور خوشی کا دن ہوتا ہے۔

جشن یوم سر سید کے لئے یونیورسٹی کو دلہن کی طرح سجایا جاتا ہے اور دن کا آغاز یونیورسٹی جامع مسجد میں قرآن خوانی سے ہوتا ہے جس کے بعد سر سید کی مزار پر گل پوشی اور چادر پوشی بھی کی جاتی ہے، تقریب کے بعد شام میں تمام طلباء کے رہائشی ہالوں میں خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں طلباء، اساتذہ اور ملازمین کے ساتھ دیگر مہمان بھی شرکت کرتے ہیں۔

حسب روایت بعد نماز فجر یونیورسٹی کی تاریخی جامع مسجد جس کو سر سید مسجد بھی کہا جاتا ہے میں سب سے پہلے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور اس کے بعد سر سید کے مزار پر چادر پوشی اور گلوں کا نذرانہ پیش کیا گیا جس میں کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز، رجسٹرار محمد عمران سمیت، پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی، ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر محمد علیم، دیگر عہدیداران، اساتذہ اور طلباء موجود رہے۔

کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے بانی درسگاہ سرسید احمد خان کی 206ویں یوم پیدائش کے موقع پر علیگ برادری کو مبارکباد پیش کی اور ادارے کی ترقی اور اس کی حفاظت کے لئے تعاون کی بھی درخواست کی۔

باضابطہ تقریب کا آغاز گلستان سید میں صبح گیارہ بجے سے دوپہر تقریبا ایک بجے تک ہوگا جس میں تمام مہمان کرام روایتی بگھی سے تشریف لائیں گے۔ تقریب میں دو اساتذہ اور دو طلبہ بھی تقریر کریں گے۔ اس کے علاوہ شعبہ رابطہ عامہ کے زیر اہتمام سرسید کی یوم پیدائش کے موقع پر ہونے والے آل انڈیا مضمون نویسی مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والوں کے لیے انعامات کا اعلان کیا جائے گا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ یوم سرسید کے موقع پر سرسید ہاؤس میں ایک نمائش کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں سرسید سے متعلق تمام ادبی و ثقافتی پورٹریٹ مضمون و کتابوں سمیت سرسید کی ذاتی استعمال کردہ چیزوں کو رکھا جائے گا اور یہ تمام چیزیں صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک عوام کے دید کا مرکز بنی رہیں گی۔

مہمان خصوصی اور اعزازی:
مہمان خصوصی الہ آباد کے ہائی کورٹ کے سینیئر جج جسٹس اے آر مسعودی ہوں گے، مہمان اعزازی ریٹائرڈ آئی اے ایس سابق وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ سید شاہد مہدی، سنجیو سراف (بانی ریختہ فاؤنڈیشن) اور ڈاکٹر لاریس گوٹیر۔

یہ بھی پڑھیں:AMU Teachers Association جشن یوم سر سید تقریب میں اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن شرکت نہیں کرے گی

جشن یوم سرسید ویسے تو دنیا کے مختلف ممالک میں بڑے ہی احترام سے منایا جاتا ہے لیکن اے ایم یو کے طلبہ چاہے دنیا کے کسی بھی ملک میں ہوں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ یوم سر سید کے موقع پر علی گڑھ تشریف لائیں تاکہ وہ بھی علی گڑھ میں ہونے والے جشن یوم سرسید میں شامل ہو سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details