اردو

urdu

ETV Bharat / state

SIO Press Conference in Rampur: رامپور میں ایس آئی او کی پریس کانفرنس - ایس آئی او یوپی اسمبلی الیکشن 2022 میں سرگرم

اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کے پیش نظر مسلم طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا بھی سرگرم نظر آ رہی ہے۔ SIO active in UP Assembly election 2022

SIO Press Conference in Rampur
SIO Press Conference in Rampur

By

Published : Feb 1, 2022, 10:14 AM IST

طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کے قومی سکریٹری مصعب قاضی اور زونل صدر ندیم خان ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور پہنچے۔ SIO National Secretary visit Rampur

رامپور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس آئی او کے قومی سکریٹری مصعب قاضی اور زونل صدر ندیم خان نے بتایا کہ 'ایس آئی او اترپردیش اسمبلی انتخابات کے امیدواروں سے ان کے ایجنڈوں میں تعلیم اور روزگار جیسے مسائل شامل کرنے کی مسلسل مانگ کر رہی ہے۔' SIO Press Conference in Rampur

SIO Press Conference in Rampur

گذشتہ دنوں ایس آئی او نے طلبہ منشور جاری کرکے انتخابات کے امیدواروں کے سامنے تعلیم اور روزگار جیسے مسائل کو موضوع بحث بناکر مطالبہ کیا تھا کہ امیدوار اپنے منشور میں ان مسائل کو شامل کریں۔ یہی وجہ ہے کہ ایس آئی او کے قومی سکریٹری مصعب قاضی اور زونل صدر ندیم احمد خان نے رامپور پہنچ کر اسمبلی انتخابات کے امیدواروں سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات کو دہرایا۔ SIO released student manifesto

وہیں ایس آئی او کے مقامی دفتر پر پریس کانفرنس کا انعقاد کرکے قومی سکریٹری مصعب قاضی نے کہا کہ 'ایس آئی او چاہتی ہے کہ تعلیم اور روزگار جیسے مسائل اسمبلی امیدواروں کے منشور میں شامل ہونا چاہئے۔' SIO National Secretary on Education Issues

وہیں ایس آئی او اترپردیش مغربی حلقہ کے صدر ندیم احمد خان نے رامپور کی محمد علی جوہر یونیورسٹی کے تحفظ سے متعلق بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ 'قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی اداروں نے اسے اقلیتی درجہ دیا ہے۔ جوہر یونیورسٹی کو تمام سیاسی حملوں سے بچایا جائے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details