اردو

urdu

By

Published : Jan 10, 2021, 1:14 PM IST

ETV Bharat / state

نوئیڈا میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی

گزشتہ چار دن سے ایک بھی کورونا کیس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے محکمہ طبی افسران کو راحت ملی ہے، اب تک 24 ہزار 814 متاثرہ افراد مکمل طور پر صحت مند ہو چکے ہیں۔

نوئیڈا میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی
نوئیڈا میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی

ریاست اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں پہلی بار کورونا کے سب سے کم آٹھ نئے کیسیز پائے گئے ہیں، جبکہ گوتم بودھ نگر میں فعال کیسیز میں ریاست اتر پردیش کے ٹاپ 10 اضلاع کی فہرست سے باہر ہو گیا ہے۔

نوئیڈا میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی

دوسری طرف صحتیابی کی شرح بھی 99 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ ریاست کے دوسرے بڑے اضلاع اور دہلی این سی آر میں اموات کی شرح 0.3 فیصد سب سے کم ہے، اب ضلع میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 177 ہے۔ ان میں سے صرف 272 ہی فعال یعنی ایکٹیو کیسز ہیں۔

گزشتہ برس مئی، جون سے ستمبر تک ضلع کورونا کے فعال کیسیز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر تھا، جب نومبر میں صحتیابی کی شرح میں قدرے اضافہ ہوا تو ضلع پانچویں پوزیشن پر آگیا۔ جبکہ دسمبر کے آخری 20 دن اور جنوری کے آغاز سے نئے کورونا انفیکشن کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔

ضلع میں فعال متاثرہ افراد کی تعداد مختصر رہ گئی ہے، ان میں سے 100 سے زیادہ افراد ہوم قرنطین کے تحت زیر علاج ہیں، جبکہ کوویڈ اسپتالوں میں متاثرہ افراد کی تعد بہت کم رہی گئی ہے، اوسطا 15 سے 20 متاثرہ مریض مختلف اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details