تیز ہوائوں اور بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور گرمی بھی رفو چکر ہو گئی۔ ہوا 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ریکارڈ کی گئی۔
تیز ہواؤں کی وجہ سے دہلی نوئیڈا ڈائرکٹ فلائی وے (ڈی این ڈی) پر سائن بورڈ گر گیا، جس کی وجہ سے طویل جام لگ گیا۔
ڈی این ڈی پر سائن بورڈ گرا پولیس کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، لیکن سائن بورڈ سڑک کے دونوں جانب گرنے سے ڈی این ڈی کا راستہ بلاک ہو گیا، جس سے ڈی این ڈی سے آنے اور جانے والوں کے لئے مشکلات پیدا ہوئیں، راستے کو ڈائورٹ کیا گیا۔
ڈی این ڈی پر سائن بورڈ گرا ڈی این ڈی جانے والے راستہ رجنی گندھا چوراہے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ نظام الدین برج ہر بھی سولر پینل گر پڑے۔سرائے کالے خان میں بھی سڑک پر درخت گرنے سے گھنٹوں جام رہا۔
نوئیڈا میں بعض مقامات پر درخت گرنے گاڑیاں پلٹنے اور دیوار گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔