ریاست اتر پردیش میں محاجر مزدوروں کی واپسی کے سلسلے میں جاری تقرار رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اس درمیان کانگریس پر 1000 بسوں کی فہرست میں بائک، آٹو، کار، امبولینس اور دیگر ایل ایم وی گاڑیوں کے نمبرات شامل کرنے کا الزام ہے۔ سدھارتھ ناتھ سنگ نے کہا کہ ہر جگہ سیاست کی جا رہی ہے۔
پرینکا پر جعل سازی کا الزام
اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں سدھارتھ ناتھ نے پریس کانفرنس کر کانگریس پر گاڑیوں کی فٹنیٹ سرٹیفیکیٹ میں جعل سازی کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹنیس سرٹیفیکیٹ چیک کرتے وقت اس جعل سازی کا خلاصہ ہوا ہے۔
پرینکا پر جعل سازی کے الزام
پرینکا گاندھی کی جانب سے لکھنؤ انتظامیہ کو مہیا کی گئی گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفیکیٹ چیک کرتے وقت اس جعل سازی کا خلاصہ ہوا ہے۔ اس تعلق سے یو پی حکومت کے وزیر سدارتھ ناتھ سنگھ نے پریس کافرنس کر اس بات کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کے پورٹل پر یہ ساری تفصیلات نکالی ہیں۔ وہیں لکھنؤ کے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کمشنر کو بھی پرینکا گاندھی کے سکریٹری کی جانب سے بھیجی گئی فہرست کے ساتھ حاضر ہونے کے حکم جاری کیے گئے ہیں۔