شری کرشن جنم بھومی کی موجودہ مالک اور تجاوزات سے پاک احاطہ کی ملکیت کے مطالبہ کے لئے دائر درخواست پر ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت پیر کو ملتوی کر دی گئی۔ سینیئر ایڈوکیٹ کی موت کی وجہ سے 'یوم شوک' رکھا گیا جس کی وجہ سے آئندہ معاملے کی سماعت اب 18 جنوری کو ہوگی۔
شری کرشن جنم بھومی احاطہ 13.37 ایکڑ پر مشتمل ہے جس میں سری کرشن جنم بھومی لیلا منچ اور بھاگوت بھون 11 ایکڑ پر اور شاہی عیدگاہ مسجد 2.37 ایکڑ پر تعمیر کی گئی ہے۔ 25 ستمبر کو ہری شنکر جین، وشنو شنکر جین، رنجنا اگنی ہوتری سمیت پانچ وکلاء نے احاطے کو مسجد سے آزاد کرنے کے مطالبے کو لے کر عدالت میں عرضی دائر کی تھی۔
سری کرشن جنم بھومی سیوا سنستھان، شاہی عیدگاہ کمیٹی، سنی وقف بورڈ اور سری کرشن سیوا ٹرسٹ کو مدعا علیہ بنایا گیا ہے۔ مدعا علیہ کے وکلاء نے ڈسٹرکٹ کورٹ میں اپنا اپنا وکالت نامہ داخل کیا۔ ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت پیر کو ملتوی کردی گئی ہے۔