کوتوالی سیکٹر-49 پولیس نے گذشتہ ہفتے سیکٹر-50 میٹرو اسٹیشن کے قریب مالی کو گولی مار کر زخمی کرنے کے واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ یہ معاملہ عشق و معاشقہ کا نکلا۔
مالی کی بیٹی کے عاشق نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اس واردات کو انجام دیا۔ ملزم نوجوان اپنی معشوقہ کی شادی کا فیصلہ کہیں اور کرنے پر لڑکی کے والد سے ناراض تھا۔ اس لیے اس نے لڑکی کے والد کو ہی راستہ سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔
گرفتار ملزم کا ایک ساتھی فرار ہے۔ پولیس نے ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔
واضح رہے کہ 14 اپریل کو موٹرسائیکل پر سوار دو شرپسندوں نے کرشن کمار کو سیکٹر-50 میٹرو اسٹیشن کے قریب گولی مار دی تھی۔