نوئیڈا سے متصل نیو اشوک نگر پولیس اسٹیشن میں کنڈلی کینال کے قریب رات 10 بجے دو اسکوٹر سوار لٹیروں نے تیل کے تاجر سچن نامی شخص کو لوٹ کے دوران گولی مار دی۔ خوش قسمتی سے سچن کے بازو میں گولی لگی ۔ایک ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جب سچن اپنی دکان بند کر کے گھر جارہا تھا تو دو اسکوٹی سوار نوجوان آئے اور پیسوں سے بھرا بیگ چھیننے لگے ،بیگ لینے میں ناکام ہونے پر ان میں سے ایک نے تاجر کو گولی مار دی۔ تاجر کے بازو میں گولی لگنے سے تاجر کی جان بچ گئی اور تاجر نے گولی چلانے والے کو پکڑ لیا۔