اردو

urdu

ETV Bharat / state

يوپی مدرسہ بورڈ کے امتحان میں طلبا کی تعداد کم ہورہی ہے

یو پی مدرسہ بورڈ کے امتحانات کی شروعا ت فروری سے ہو چکی ہے لیکن اس سال امتحان میں شامل ہونے والے طلباء اور طالبات کی تعداد گزشتہ برسوں کے مقابلے نہ صرف کافی کم درج کی گئی ہے۔ بلکہ مدرسہ امتحان چھوڑنے والے طلباء طالبات کی تعداد کی بڑی وجہ یو پی بورڈ اور مدرسہ بورڈ امتحان کے ایک ہی تاریخوں میں ہونا بھی سمجھی جا رہی ہے ۔

Madarsa board exam mai talib ilmon ki kami
يوپی مدرسہ بورڈ کے امتحان میں طلبا کی تعداد کم ہورہی ہے

By

Published : Mar 2, 2020, 8:24 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 5:02 AM IST

یو پی مدرسہ بورڈ امتحانات کے لیے میرٹھ منڈل میں گزشتہ سال کے مقابلہ اس سال جہاں رجسٹریشن کی تعداد تقریبا61 فیصد کم ہوئی ۔وہی یو پی بورڈ اور مدرسہ بورڈ امتحانات کے ایک ساتھ ہونے کے علاوہ اس کی دوسری بھی وجوہات رہی ہیں ۔

يوپی مدرسہ بورڈ کے امتحان میں طلبا کی تعداد کم ہورہی ہے

مدرسہ منتظمین کے مطابق وقت پر امتحان اور نتائج کے اعلان کو لیکر بورڈ کے نظام کا بہتر ہونا ضروری ہے تاہم مدرسہ طالب علموں کے حق میں بہتری کے لئے دیگر بورڈ امتحانات کی تاریخوں کے ٹکراو سے بھی بچنا ضروری ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اکیلے میرٹھ شہر کے تین مراکز پر اس سال امتحان سے غیر حاضر رہنے والوں میں ۔ زیادہ تعداد لڑکوں کی ہے۔

نقل کو لیکر بورڈ کی سختی اور یو پی اور مدرسہ بورڈ امتحانات کی تاریخوں کا ایک ساتھ ہونا مدرسہ طلبا اور طالبات کے امتحان چھوڑنے کی ایک بری وجہ ہو سکتا ہے لیکن مدارس کے لیے سرکاری انتظامات اور سہولیات میں کمی بھی طلبا اور طالبات کے رجحان میں کمی کی بڑی وجہ ثابت ہو رہی ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 5:02 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details