اسی ضمن میں کارروائی کرتے ہوئے سیکٹر 6 کے ہرولا گاؤں میں پولیس نے گجراج سنگھ نامی شخص کی کرانہ دکان پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا ہے۔
پولیس کی من مانی سے دکاندار پریشان
اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں پالیتھین کے خلاف ضلع انتظامیہ کی مہم جاری ہے۔
پولیس کی من مانی سے دکاندار پریشان
پالیتھین ملنے پر 5000 روپے کا جرمانہ لگایا اور جرمانہ وصول کرنے کے بعد پولیس اسے تھانہ لے گئی اور اس پر دفعہ 151 کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا۔
گجراج کی اہلیہ سمرن نے بتایا کہ ہم غریب ہے اور ہمارا یہ واحد ذریعہ معاش ہے۔ ہمارے چھوٹے بچے ہیں۔ لہذا گجراج سنگھ کو رہا کردیا جائے۔ لیکن اس کی کوئی بات پولیس نے نہیں سنی اور گجراج کو گرفتار کرلیا۔