اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوریہ: دکان میں آتشزدگی، دکاندارکی موت - دوکاندارکی موت

دکان میں سو رہے رادھے موہن کی جلنے سے موت ہوگئی۔ آگ کن وجوہات سے لگی اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

دوکان میں آتشزدگی
دوکان میں آتشزدگی

By

Published : Oct 7, 2020, 2:50 PM IST

اترپردیش کے ضلع اوریہ میں نامعلوم وجوہات سے آگ لگنے کی وجہ سے ایک دکان کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا نیز اندر سو رہے دکاندار بھی اس کی زد میں آکر شدید طور سے جھلس گئے اور ان کی موت ہوگئی۔

دوکان میں آتشزدگی

پولیس نے بدھ کویہاں بتایا کہ شہر کے محلہ گوندنگر باشندہ رادھے موہن دکشت کی پھول متی مندر کے نزدیک بتاشا منڈی میں جوتے چپل کی دکان ہے۔ گزشتہ رات میں تقریبا 12بجے کے بعد دوکاندار کی دکان میں آگ لگ گئی جس میں دوکان کا سارا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

دکان میں سو رہے رادھے موہن کی جلنے سے موت ہوگئی۔ آگ کن وجوہات سے لگی اس کی جانچ کی جارہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details