اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوڈلس بیچنے والے شخص کو ایک کروڑ 82 لاکھ روپئے کا برقی بل - محکمہ برقی

اترپردیش میں محکمہ برقی کی جانب سے غفلت برتنے کا ایک چونکادینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نوڈلس فروخت کرنے والے شخص کو ایک کروڑ 82 لاکھ روپئے کا برقی بل تھمادیا گیا ہے۔

Shocked noodle seller gets Rs 1.82 crore power bill
نوڈلس بیچنے والے شخص کو ایک کروڑ 82 لاکھ روپئے کا برقی بل

By

Published : Aug 17, 2020, 3:58 PM IST

میرٹھ کی آشیانہ کالونی میں رہنے والے آس محمد کا برقی بل ایک کروڑ 82 لاکھ روپئے آنے کے بعد انہوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

نوڈلس بیچنے والے شخص کو ایک کروڑ 82 لاکھ روپئے کا برقی بل

انہوں نے بتایا کہ ’میں نے محکمہ برقی کے دفتر جاکر دو ماہ کا بل حاصل کیا جبکہ میرا بل تین ہزار 410 روپئے کا تھا لیکن جب میں بل ادا کرنے کےلیے گیا تو کیشئر نے مجھے ایک کروڑ 82 لاکھ روپئے کا بل تھمادیا‘۔

آس محمد نے بتایا کہ ’میں در در کی ٹھوکرے کہا رہا ہوں لیکن کہیں بھی میری سنوائی نہیں ہورہی ہے‘۔

آس محمد واحد شخص نہیں ہے جنہیں برقی کا بے تحاشہ بل وصول ہوا ہے بھارت میں ایسے کئی لوگ ہیں جنہیں اس طرح کی مشکلات سے گذرنا پڑتا ہے۔

حال ہی میں ضلع ہاپور میں ایک شخص کو ایک ارب 28 کروڑ 45 لاکھ 95 ہزار 444 روپئے کا برقی بل وصول ہوا، اسی طرح مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں بھی ایک مزدور پیشہ خاتون کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپئے کا برقی بل بھیجا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details