شوبھا یاترا میں شامل تمام سکھ عقیدت مندوں کے لئے دوسرے مذاہب کے لوگوں نے تبرق بھی دیے۔ واضح ہو کہ سکھوں کے دسویں گرو گرو گوند سنگھ کی پیدائش 20 جنوری1666 کو ہوئی تھی۔ سکھ طبقے میں یہ دن پرکاش پرو کے طور پر منائی جاتی ہے۔
پرکاش پرو سے قبل بارہ بنکی شہر میں شوبھا یاترا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ شوبھا یاترا گرودوارہ سے چھایا، راجکمل، پیربٹاون، دھنوکھر اور بیگم گنج ہوتے ہوئے واپس گرودوارے پر ختم ہوتی ہے۔