اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیعہ مسلمان بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف - maulana Aazad nation urdu university with jamia millia

اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں آج چھوٹا امام باڑہ میں شیعہ مسلمانوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

شیعہ مسلمان بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف
شیعہ مسلمان بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف

By

Published : Dec 19, 2019, 3:10 AM IST

واضح رہے کہ ملک بھر میں اس قانون کے خلاف یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات، سماجی، سیاسی و ملی تنظیموں اور عوام و خواس کی بڑی تعداد میدان میں ہیں اور بیک زبان قہریت ترمیمی قانون کے خلاف اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔

شیعہ مسلمان بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف

اسی کڑی میں دو دنوں قبل ندوۃ العلماء لکھنؤ اور انٹریگل یونیورسٹی میں بھی تفریق پیدا کرنے والے اس قانون کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

وہیں آج شیعہ مسلمانوں نے بھی شہریت ترمیمی قانون کے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

حالانکہ گذشتہ روز ہی شیعہ کالج میں بڑی تعداد میں پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی تھی۔

احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی شریک رہیں۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران طالب علم زکی اختر نے کہا کہ اس قانون کے ذریعے ہم سب کو اپنی پہچان بتانی پڑے گی جب کہ ملک کی آزادی کے بعد ہم مسلمانوں نے پاکستان نہ جاکر بھارت میں رہنے کو ترجیح دیا۔

لہذا ہم حکومت کو کیوں بتائیں کہ ہم بھارتی ہیں؟ جبکہ ہم یہیں پیدا ہوئے، یہیں پلے بڑھے ہیں اور اسی ملک میں ہم مریں گے بھی۔

اس لیے اس قانون کو حکومت واپس لے کیونکہ یہ ملک کے آئین کے خلاف ہے اور دستور کے خلاف ہے۔ جمہوریت کے خلاف ہے اور سماج کو مذہب کے نام پر بانٹنے والا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details