اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Assembly Election: شیوپال کی ورنداون سے رتھ یاترا نکالنے کی تیاری - شیوپال رتھ یاترا

سماج وادی پارٹی (ایس پی) سے الگ ہوکر اپنی علیٰحدہ پارٹی پی ایس پی ایل کی تشکیل کے باوجود شیوپال کی اپنے بڑے بھائی ملائم سنگھ یادو سے قربت برقرار ہے۔ شیوپال نے بڑے بھائی کو گرو مانتے ہوئے ’پریورتن رتھ‘ میں ان کا فوٹو لگاکر آگے بڑھنے کی تیاری کرلی ہے۔

یوپی اسمبلی انتخابات: شیوپال ونداون سے رتھ یاترا نکالیں گے
یوپی اسمبلی انتخابات: شیوپال ونداون سے رتھ یاترا نکالیں گے

By

Published : Sep 25, 2021, 3:50 PM IST

اٹاوہ:اترپردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کا بگل بجنے سے قبل تیاریوں میں مشغول سیاسی پارٹیوں میں سے ایک پرگتی شیل سماج وادی پارٹی لوہیا شیوپال یادو ووٹروں کو اپنی جانب مائل کرنے کے لئے سماجی تبدیلی رتھ یاترا 12 اکتوبر سے ورنداون (متھرا) سے شروع کریں گے۔

پی ایس پی ایل جنرل سکریٹری آدتیہ یادو نے تبدیلی یاترا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متھرا کے ونداون سے 12اکتوبر سے پارٹی چیف کی رتھ یاترا کا آغاز ہوگا۔رتھ یاترا کو نکالنے کی تاریخ طے کرلی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جلد ہی لکھنؤ میں پارٹی لیڈروں کی میٹنگ ہوگی جس کے بعد رتھ یاترا کا آفیشیل اعلان کیا جائے گا۔

شیوپال سنگھ یادو اس رتھ یاترا سے پوری ریاست کا دورہ کریں گے اور اپنی پارٹی کی پالیسیوں کو عوام الناس تک پہنچائیں گے۔ یاترا متھرا اور آگرہ سے ہوتے ہوئے 14یا 15اکتوبر کو اٹاوہ آئے گی۔ رتھ تیارا کا روڈ اور روٹ میپ تیار ہوچکا ہے۔ یاترا بک اور کس وقت کس ضلع میں پہنچے گی یہ بھی طے کیا جاچکا ہے۔

سماج وادی پارٹی (ایس پی) سے الگ ہوکر اپنی علیٰحدہ پارٹی پی ایس پی ایل کی تشکیل کے باوجود شیوپال کی اپنے بڑے بھائی ملائم سنگھ یادو سے قربت برقرار ہے۔ شیوپال نے بڑے بھائی کو گرو مانتے ہوئے ’پریورتن رتھ‘ میں ان کا فوٹو لگا کر آگے بڑھنے کی تاری کرلی ہے۔

اترپردیش میں د وبار ’کرانتی رتھ‘نکال چکے ملائم سنگھ یادو کی طر ح ہی شیوپال بھی سماجی تبدیلی رتھ نکالنے کی تیاری کرچکے ہیں۔ جدید سہولیات سے لیس پی ایس پی ایل کے صدر کا تبدیلی رتھ تیار ہوچکا ہے۔ رتھ فی الحال سیفئی کے ایس ایس میموریل اسکول احاطے میں سخت سیکورٹی میں کھڑا ہے۔

کافی وقت سے سماج وادیوں کو متحد کرنے کی وکالت اور ایس پی سے اتحاد کی پیروی کررہے شیوپال کے اس رتھ کی تصویریں سامنے آنے کے بعد سیاسی چہ میگوئیاں عام ہوگئی ہیں۔ اس رتھ کے کئی فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔ رتھ کے باہر کی جانب ایس پی نگراں ملائم سنگھ یادو کے علاوہ شیوپال ، ان کے بیٹے آدتیہ، جنیشور مشرا،ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اور چودھری چرن سنگھ سمیت سماج وادیوں کی تصویریں آویزاں ہیں۔

سماج وادی سربراہ اکھلیش یادو اور ان کے چچا شیوپال یادو کے درمیان سال 2017 سے دوریاں برقرار ہیں۔ سال 2019 کے پارلیمانی انتخاب میں شیوپال سنگھ یادو نے پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(لوہیا)کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔ اور پوری ریاست میں اپنے امیدوار اتارے تھے اور خود شیوپال نے فیروزآباد پارلیمانی حلقے سے ایس پی کے امیدوار اکشے یادو کے خلاف انتخابی میدان میں اترے تھے ۔شیوپال کے میدان میں اترنے سے ایس پی کو نقصان ہوا اور یہ سیٹ بی جے پی جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔جس کے بعد ان پر بی جے پی کے بی ٹیم ہونے کے الزامات عائد ہوتے رہتے ہیں۔


الزامات سے گھرے شیوپال ہمیشہ یہ صفائی ضروردیتے ہیں کہ ان کا بی جے پی سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن وہ یہ کئی بار قبول کرچکے ہیں بی جے پی نے ان کو پارٹی میں شامل ہونے کا دعوت نامہ دیا ہے جسے انہوں نے قبول نہیں کیا ہے۔ پارلیمانی انتخابات میں پی ایس پی ایل کی شکست فاش کے بعد شیوپال لگاتار ایس پی سے اتحاد کرنے کی وکالت کررہے ہیں۔ شیوپال نے سیفئی میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا تھا کہ وہ خاندان کی یکتا کے لئے کسی بھی طریقے کی خودسپردگی کے لئے تیاری ہیں جس پر ایس پی نے کوئی توجہ نہیں دی۔


یکم اگست کو اپنے انتخابی حلقے جسونت نگر میں شیوپال سنگھ یادو کے ایک خطاب کاہر جگہ موضوع بحث ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سال 2022 کے اسمبلی انتخابات میں یوپی میں کسی کی بھی حکومت بنے پی ایس پی حکومت میں شرکت کرے گی۔ شیوپال سنگھ یادو یہ دونوں ہاتھوں سے لڈو جیسا ہی دکھائی دے رہا ہے۔ شیوپال نے فیروزآباد سے الیکشن لڑنے پر کہا کہ وہ کبھی بھی وہاں سے انتخابی میدان میں نہیں اترتے لیکن ایس پی جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو کی جانب سے کہا گیا کہ اگر شیوپال کہیں ووٹ مانگنے جائیں گے تو 500سے زیادہ ووٹ نہیں ملیں گے۔ اور اگر مشرقی اترپردیش میں جائیں گے تو پیٹے جائیں گے۔ اسی چیلنج کے بعد انہوں نے فیروزآباد سے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔


شیوپال یادو کئی بار کہ چکے ہیں کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے جب وہ چاہتے ہیں تو بات آسانی سے ہو جاتی ہے لیکن سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو سے گذشتہ ساڑھے چار سالوں میں کئی بار بات کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی بات نہیں ہوپارہی ہے۔ شیوپال سنگھ یادو یہیں نہیں رکے بلکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ صرف اپنے حامیوں کا احترام چاہتے ہیں۔اس سے پہلے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک پروگرام میں اکھلیش یادو کے بجائے شیوپال سنگھ یادو کو اترپردیش کی سیاست کا بڑا حکمت عملی ساز مانتے ہوئے بی جے پی پارٹی میں لینے کی بات کہی تھی۔

مزید پڑھیں:'بی جے پی کا دورہ اقتدار ختم ہونے کے قریب'


اس کے برخلاف سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو گذشتہ دونوں اٹاوہ میں دیوالی کے موقع پر کہا تھا کہ سماج وادی پارٹی نے شیوپال سنگھ یادو کے لئے جسونت نگر اسمبلی کی سیٹ چھوڑی دی ہے۔ اگر اترپردیش میں 2025 میں حکومت بنتی ہے تو ان کو کابینی وزیر بنا کر اعزاز سے نوازا جائے گا لیکن شیوپال سنگھ یادو کو اکھلیش یادو کا یہ آفر راس نہیں آیا اور شیوپال سنگھ یادو کی طرف سے لگاتار اپنی حیثیت ثابت کرتے ہوئے کئی طرح کے بیانات آئے جس کے بعد اکھلیش یادو آج تک محض صرف جسونت نگر سیٹ دینے کی بات کر رہے ہیں۔


ایس پی میں شیوپال سنگھ یادو پارٹی کے انضمام کے نام پر اکھلیش یادو نے واضح کردیا ہے کہ ابھی انضمام کا نہیں اتحاد کا وقت ہے لیکن جس طرح سے سماجی تبدیلی رتھ تیار کرلیا گیا ہے اس سے اب یہ واضح ہوتا دکھائی دے رہا ہے کہ شیوپال اپنے بھتیجے اکھلیش کے سامنے اتحاد کی پیش کش تو کررہے ہیں لیکن اندر ہی اندر اپنی مضبوط انتخابی حکمت عملی کی تیاری میں بھی مصروف ہیں۔ اب یہ دیکھنے والی بات ہوگی کہ چچا۔بھتیجے کی سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور دونوں مل کر یا علیٰحدہ انتخابی میدان میں اترتے ہیں۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details