پرگتی شیل سماج وادی پارٹی نے انتخابی منشور جاری کیا - Pragatisheel Samajwadi Party
عام انتخابات 2019 کے پیش نظر اتر پردیش کی سیاسی جماعت پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے قومی صدر شیو پال یادو نے انتخابی منشور جاری کیا ہے۔
پرگتی شیل سماج وادی پارٹی نے انتخابی منشور جاری کیا
شیو پال یادو نے اپنا انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں ہماری حکومت بنی یا کسی دوسرے پارٹی کے ساتھ ہم حکومت میں آئے، تو جس طرح سے ایک بزنس مین کو اپنے سامان کی قیمت طے کرنے کی چھوٹ ہوتی ہے۔ اسی طرح کسان کو بھی ان کی پیداوار کی قیمت طے کرنے کی آزادی ہو گی۔