اردو

urdu

ETV Bharat / state

پسماندہ طبقے کی خواتین کو مندر میں جانے سے روکا - پسماندہ

متاثرہ خواتین کے مطابق وہ جب پوجا کرنے شیو مندر کے قریب پہنچیں تو ان کو آتا دیکھ اکثریتی فرقہ کے لوگوں نے مندر میں تالا لگا دیا

پسماندہ طبقے کی خواتین کو آتا دیکھ کر شیو مندر میں تالا لگا یا گیا

By

Published : Aug 29, 2019, 2:14 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 4:39 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کے گنگا پور میں واقع شیو مندر میں پسماندہ طبقے کی خواتین کو پوجا کرنے سے روک دیا گیا۔

متاثرہ خواتین کے مطابق وہ جب پوجا کرنے شیو مندر کے قریب پہنچیں تو ان کو آتا دیکھ اکثریتی فرقہ کے لوگوں نے مندر میں تالا لگا دیا۔

جس کے بعد پسماندہ اور اکثریتی طبقے کے لوگ وہاں جمع ہو کر ہنگامہ کیا۔

پسماندہ طبقے کی خواتین کو آتا دیکھ کر شیو مندر میں تالا لگا یا گیا

پولیس نے معاملے کا جائزہ لیکر دونوں فریق کو سمجھا بجھاکر معاملے کو ٹھنڈا کرایا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد بھلے ہی سب کا ساتھ' سب کا وکاس' اور سب کا وشواس، کا نعرہ دیا ہو لیکن زمینی سطح پر حقیقت اس کے برعکس ہے۔

زمینی حقیقت تو آج بھی یہی ہے کہ پسماندہ ،اور اعلیٰ ذات کے ما بین تفریق کرکے انسانوں کے بیج نفرت پیدا کیا جا رہا ہے۔

معاملہ دو ذاتوں کے ما بین ہونے کی وجہ سے گاؤں میں کشیدگی کی صورتحال بن گئی ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کو فی الحال رفع دفع کر دیا ہے۔ لیکن متاثرہ خاتون کے مطابق اندرونی طور پر حالات ابھی بھی ٹھیک نہیں ہیں۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 4:39 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details