شرنگار گوری مندر جارہے، شیوسینا کے کارکن گرفتار - شیوسینا کے کارکن گرفتار
اترپردیش میں وارانسی کے شری کاشی وشوناتھ مندر اور ماں شرنگار گوری کے درشن پوجا کرنے جارہے، شیوسینا کے 170کارکنوں کو پولیس نے پیر کو گرفتار کرلیا اور بعد میں نجی مچلکہ پرچھوڑ دیا۔
![شرنگار گوری مندر جارہے، شیوسینا کے کارکن گرفتار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4118982-347-4118982-1565641176127.jpg)
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بڑی تعداد میں شیوسینا کے کارکن اسی گھاٹ سے جل لیکر مندر کی جارہے تھے۔ وہ جیسے جل لیکر علاقہ میں پہنچے تبھی پولیس نے انہیں امن و قانون کا حوالہ دیتے ہوئے آگے بڑھنے سے روک دیا۔ اس پر وہ نہیں مانے تو پولیس کو قانونی کارروائی کرنی پڑی۔
انہوں نے بتایا کہ موقع پر موجود مجسٹریٹ نے نجی مچلکہ کی بنیاد پر تمام کو چھوڑنے کی ہدایت دی۔
اس درمیان شیوسینا کارکن ارون پاٹھک نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گرفتاری کے پیش نظر انہوں نے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیراعظم نریندر مودی کو بھی خط لکھ کرواقف کرایا تھا، لیکن ان کی طرف سے کوئی پہل نہیں کی گئی۔ اس وجہ سے کارکنوں میں مایوسی ہے کہ انہیں پرانی روایت کے مطابق پوجا پاٹھ کرنے سے پولیس روک رہی ہے۔
خیال رہے کہ ماں شرنگار گوری مندر شری کاشی وشوناتھ مندر اور گیان واپی مسجد کے نزدیک واقع ہے۔