اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حکومت بجلی کی بڑھی ہوئی قیمتوں کو واپس لے' - electricity charges

پرگتی شیل پارٹی کے قومی صدر شیو پال یادو نے اترپردیش کی یوگی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 'بجلی کی قیمتوں میں کیے گئے اضافے میں تخفیف کی جائے۔

شیو پال یادو

By

Published : Sep 6, 2019, 9:29 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 3:04 PM IST

پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے قومی صدر شیو پال یادو نے لکھنؤ پارٹی دفتر میں سابق صدر جمہوریہ سرو پلی رادھا کرشنن کی تصویر پر گل پوشی کرکے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

میڈیا سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 'سرو پلی رادھا کرشنن ملک کے دوسرے صدر جمہوریہ بھی رہیں اور اعلیٰ درجے کے اساتذہ بھی ثابت ہوئے ہیں'۔

پرگتی شیل پارٹی کے قومی صدر شیو پال یادو

انہوں نے علم کے ہر شعبہ بڑے بڑے کارنامے انجام دیے ہیں۔ لہٰذا ان کی یاد میں آج لوگ یوم اساتذہ کے طور پر مناتے ہیں۔

شیو پال یادو نے اتر پردیش میں بجلی کی قیمتوں میں ہوئی اضافے کو لے کر حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ قبل ہی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اب دوباری ان قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

شیوپال کا کہنا ہے کہ اس سے طالب علم، اساتذہ اور خاص طور پر کسان متاثر ہوں گے چونکہ بجلی کے بنا کام نہیں چلایا جاسکتا لہذا حکومت جلد از جلد بڑھی ہوئی قیمتوں کو واپس لے۔

شیو پال یادو نے انتباہ دیا ہے کہ اگر حکومت بڑھی ہوئی قیمتوں کو واپس نہیں لیتی ہے تو پارٹی کے سبھی کارکنان 18 ستمبر کو صوبہ کے کلیکٹریٹ میں احتجاج کریں گے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے پریشان حال ہے۔ ایسے میں یوگی سرکار کے اس فیصلے نے ان کی کمر توڑ دی ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 3:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details