اردو

urdu

ETV Bharat / state

آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کی مجلسِ عاملہ کی میٹنگ - شیعہ وقف بورڈ اور مسلمانوں کے متعدد مسائل پر غور و فکر کیا گیا۔

آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کی جانب سے مجلس عاملہ کی میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں شیعہ وقف بورڈ اور مسلمانوں کے متعدد مسائل پر غور و فکر کیا گیا۔

آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کی مجلسِ عاملہ کی میٹنگ
آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کی مجلسِ عاملہ کی میٹنگ

By

Published : Jul 28, 2021, 12:18 PM IST

آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کی جانب سے آج مجلس عاملہ کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ وقف بورڈ کی تشکیل نو، وفق املاک کی تحفظ سمیت مسلمانوں کے متعدد مسائل پر غور و فکر کیا گیا۔

اس دوران آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکریٹری و ترجمان مولانا یعسوب عباس نے میڈیا سے بات کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ 'آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ حسین آباد وقف املاک جو لکھنؤ ڈی ایم کے ماتحت ہیں، ان کی بیشتر عمارتیں خستہ حال ہیں۔ اس لیے ضلع کلکٹر سے گزارش ہے کہ وقف املاک کی تحفظ کے لیے سبھی ممکنہ اقدامات کریں۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی آل شیعہ پرسنل لا بورڈ نے اس مسئلہ کو پرزور طریقے سے بلند کیا تھا تاہم لکھنؤ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں:

آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کا کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت نہ کرنے کا اعلان

مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وقف املاک کی تحفظ و تزئین کاری کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور اس کمیٹی میں بلکل صاف و شفاف شخصیات کو شامل کیا جائے تاکہ بدعنوانی کا شائبہ تک نہ رہے۔

اگر ان مطالبات پر انتظامیہ نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ جلد ہی ان تمام مطالبات کے ساتھ وزیر اعلی سے ملاقات کرے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details