آج بنارس کے صدر امام بارگاہ میں مجلس کا اہتمام کیا گیا، جس میں کورونا وبا کے باعث کم لوگ شریک ہوئے۔ گذشتہ برسوں میں بنارس کے صدر امام باڑہ میں محرم الحرام کے ابتدائی ایام سے ہی سے ہزاروں افراد کا ہجوم دیکھا جاتا تھا لیکن کووڈ-19 وبا کی وجہ سے اس سال یہاں بہت کم لوگ مجلس و نوحہ خوانی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
بنارس: کورونا کے باعث مجالس و نوحہ خوانی میں کم افراد کی شرکت اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے شیعہ رہنما فرمان حیدر نے بتایا کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے بہت کم لوگ مجلس و نوحہ خوانی میں شریک ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسینؓ کی شہادت کے غم میں ساری دنیا میں عزاداری، نوحہ خوانی اور جلوس کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ بنارس میں بھی جلوس نکالا جاتا ہے۔
بنارس: کورونا کے باعث مجالس و نوحہ خوانی میں کم افراد کی شرکت فرمان حیدر نے مزید کہا کی صدیوں قدیم بنارس کا صدر امام باڑے میں 72 تابوتوں کا جلوس نکلتا تھا لیکن اس سال کرونا وائرس کی وجہ سے جلوس منسوخ کر دیا گیا. انہوں نے کہا کہ حکومت کے گائیڈ لائن پر پوری طرح عمل کیا جا رہا ہے۔