اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: شیعہ عالمِ دین کی اپیل، جوہر یونیورسٹی کا تحفظ یقینی بنایا جائے

شیعہ عالم دین مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ ملی اتحاد اور جوہر یونیورسٹی کے تحفظ کے اقدامات کئے جائیں کیوں کہ یہاں سبھی مذاہب اور برادری کے لوگ تعلیم حاصل کرتے ہیں اس لیے اسے تعصب کی نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

جوہر یونیورسٹی کا تحفظ یقینی بنایا جائے
جوہر یونیورسٹی کا تحفظ یقینی بنایا جائے

By

Published : Oct 5, 2021, 3:31 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں شہدائے کربلا کے چہلم کی مجالس میں خطاب کرنے پہنچے شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے قومی جنرل سکریٹری مولانا سید یعسوب عباس نے ملی اتحاد کو فروغ دینے اور محمد علی جوہر یونیورسٹی کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرنے پر زور دیا۔

جوہر یونیورسٹی کا تحفظ یقینی بنایا جائے

رامپور کے قلعہ مولیٰ میں شیعہ برادری نے نواسۂ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مجلس چہلم کا اہتمام کیا جس میں لکھنؤ سے آئے شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے قومی جنرل سکریٹری سید یعسوب عباس نے خصوصی خطاب کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ملک کے موجودہ حالات پر فکر انگیز گفتگو کرتے ہوئے ملی اتحاد کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔ مولانا موصوف نے کہا کہ ملت اِس وقت بہت ہی نازک دور سے گزر رہی ہے چہار جانب مصیبتوں کے پہاڑ ہیں، ان مسائل کا حل یہی ہے کہ آپسی اختلافات کو درکنار کرتے ہوئے کلمہ گو ہونے کے ناطے آپسی اتحاد کو مضبوط کیا جائے۔

رامپور کی محمد علی جوہر یونیورسٹی پر حکومتی کارروائیوں سے متعلق اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سید یعسوب عباس نے کہا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کو تعصب کی عینک سے نہیں دیکھنا چاہیے۔

یونیورسٹی میں تمام طرح کے لوگ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ حکومت کو کوئی بھی اقدام ایسا نہیں کرنا چاہیے جس سے طلباء و طالبات کی تعلیم متاثر ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details