اردو

urdu

ETV Bharat / state

'این آر سی لاگو کرنے کا فیصلہ جلد بازی میں لیا گیا ہے'

نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس (این آر سی) کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے بعد سے ہی تمام سیاسی جماعتوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے جلد بازی میں لیا گیا فیصلہ قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت پر تنقید کی ہے۔

جنتا دل یونائیٹیڈ پارٹی کے قومی صدر شرد یادو

By

Published : Aug 31, 2019, 5:24 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 11:42 PM IST

ریاست بہار کی جنتا دل یونائیٹیڈ پارٹی کے قومی صدر شرد یادو نے کہا کہ جس طرح سے ملک میں این آر سی لاگو کیا گیا ہے وہ جلد بازی میں لیا گیا فیصلہ ہے۔

جنتا دل یونائیٹیڈ پارٹی کے قومی صدر شرد یادو، ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'این آر سی لاگو کرنا ہی نہیں چاہیے اگر حکومت کی منشا تھی کہ اسے لاگو کیا جائے تو پہلے تمام صورتحال پر غور کرنا چاہیے تھا، اس کے بعد اس پر عمل کرنا چاہیے تھا لیکن یہ جلد بازی میں لیا گیا فیصلہ ہے جو غیر مناسب ہے۔'

شرد یادو نے کہا کہ جن لوگوں کا نام این آر سی فہرست میں نہیں آیا ہے وہ کہاں جائیں گے؟

اسی طرح شرد یادو نے مرکزی حکومت کی منشا پر سخت تنقید کی۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 11:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details