اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shar Qazi Meerut on Loudspeaker Volume رمضان المبارک کے پیش نظر اذان کی آواز پر تنازع سے بچنے کی ہدایت

میرٹھ میں رمضان المبارک کے پیش نظر میرٹھ میں شہر قاضی زین الساجدین نے مسلمانوں سے اذان کی آواز سے متعلق کسی طرح کے تنازع سے بچنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ لاؤڈ-اسپیکر کی آواز ضرورت کے مطابق رکھیں تا کہ کسی کو شکایت کا موقع نہ ملے۔ Shar Qazi Meerut Appeal To Muslim

رمضان المبارک کے پیش نظراذان کی آواز کو لیکرتنازع بچنے کی ہدایت
رمضان المبارک کے پیش نظراذان کی آواز کو لیکرتنازع بچنے کی ہدایت

By

Published : Mar 18, 2023, 11:54 AM IST

رمضان المبارک کے پیش نظراذان کی آواز کو لیکرتنازع بچنے کی ہدایت

میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں رمضان المبارک کی تیاریوں کو لیکر شہر قاضی میرٹھ نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں مسلمان اپنے عمل سے اپنے ہم وطن بھائیوں کے لیے نظیر پیش کریں۔ خاص طور پر افطار اور سہری کے وقت لاؤڈ-اسپیکر کی آواز کو ضرورت کے مطابق ہی رکھیں تاکہ کسی کو شکایت کرنے کا موقع نہ ملے۔ شہر قاضی زین الساجدین نے شاہی جامع مسجد میں آج اپنے خطبہ میں کہا رمضان کا مہینہ مسلمانوں کے لیے سب سے اہم ہوتا ہے۔ مسلمانوں کو اس کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ پورا مہینہ عبادت کے لیے ہے۔ اس لیے تمام مسلمانوں کو اپنا زیادہ تر وقت عبادت میں گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:Hajj 2023 حج ٹرینر کے لیے آن لائن درخواست طلب، آخری تاریخ 27 مارچ

انہوں نے کہا کہ افطار اور سہری کے وقت لاؤڈ-اسپیکر کی آواز مناسب رکھیں، خاص طور پر اگر کسی علاقے میں دس مساجد ہیں تو صرف ایک یا دو مساجد میں ہی لاؤڈ-اسپیکر کی آواز اتنی رکھیں کہ اذان کی آواز گھروں تک پہنچ سکے۔ ماسجد کے ذمہ داران کو اس کا خصوصی خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس سے کئی باتیں جڑی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو روزہ رکھنے کے ساتھ نماز کی اہمیت کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر اس بات کا خیال رکھیں کہ اپنے کردار سے ہم وطن بھائیوں کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ مسلمانوں کو وقت اور حالات کو دیکھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم سے کسی کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details