اردو

urdu

ETV Bharat / state

محمد سمیع مہاجر مزدوروں کی خدمت میں مصروف - فاست بولر محمد شامی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ با لر محمد سمیع اپنے ساتھیوں کے ساتھ مسلسل مہاجر مزدوروں کی مدد کر رہے ہیں۔ اس دوران مزدوروں کو کھانے کے ساتھ ساتھ ماسکس بھی مہیا کرارہے ہیں۔

mohd shami
mohd shami

By

Published : Jun 2, 2020, 2:27 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے گجرولا علاقے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد سمیع اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مہاجر مزدوروں تک کھانا اور پانی پہنچا کر ان کی مدد کر رہے ہیں۔

کرکٹر محمد سمیع مستقل طور پر مزدوروں کی خدمت میں اپنے رضاکاروں کے ساتھ وابستہ ہیں۔ شامی کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران کرکٹر کے ساتھ ساتھ کورونا واریئر کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔

سمیع اپنے رضاکاروں کے ساتھ گجرالہ قصبے میں واقع قومی شاہراہ پر بسوں کے ذریعے اپنے گھروں کو واپس آنے والے مہاجر مزدوروں کی خدمت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ مزدووں کو کھان پان کے ساتھ ساتھ ماسکس بھی تقسیم کر رہے ہیں۔

محمد شامی مہاجر مزدوروں کی خدمت میں مصروف

محمد سمیع کہتے ہیں 'لاک ڈاؤن کے وقت ہم جگہ جگہ اسٹال لگا کر مزدوروں کو کھانا، پانی اور پھل مہیا کر رہے ہیں اور اب تک ہماری امداد ہزاروں افراد تک پہنچ چکی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details