اردو

urdu

ETV Bharat / state

' مودی کے پرچار کے لیے اقتدار کا غلط استعمال ہوا' - ورانسی شہر

ریاست اترپردیش کے ورانسی شہر میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار شالنی یادو نے وزیراعظم نریندر مودی کے انتخابی مہم کے لئے اقتدار اور عوام کے محنت کی کمائی کا غلط استعمال کئے جانے کا الزام عائد کیا۔

شالنی یادو

By

Published : May 17, 2019, 11:18 PM IST

انہوں نے جمعہ کو نامہ نگاروں سے کہا کہ انتظامیہ برسراقتدار پارٹی کے دباؤ میں کام کررہا ہے۔ انتظامیہ نے ایس پی کو ا س کے مطالبہ کے مطابق انتخابی جلسہ کی اجازت نہیں دی لیکن مسڑ مودی کے انتخابی پرچار کے لئے وزیراعلی، ڈپٹی وزیراعلی، وزرا سمیت درجنوں چھوٹے موٹے لیڈروں کو جلسہ عام کی اجازت دے دی گئی۔

یادو نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی کے پرچار کے لئے ہورڈنگ سے لے کر انتخابی دفاتر پر عوام کی محنت کی کمائی کو لٹایا جارہا ہے لیکن مقامی انتخابی افسر اور مبصرین شکایت کے باوجود انجان بنے ہوئے ہیں۔ شکایت کرنے پر بھی کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برسراقتدار لوگوں کا یہ رویہ بتاتا ہے کہ ان کی شکست ہونے والی ہے۔اس لئے وہ ایس پی کو روکنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وارانسی کے غریب اور عام لوگ ایس پی کے حق میں ووٹ کرنے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details