اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وارانسی میں ووٹوں کی ہیرا پھیرا کا سنگین الزام' - نریندر مودی

وارانسی پارلیمانی حلقے سے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف انتخابی میدان میں اترنے والی سماجوادی پارٹی کی رہنما و مہا گٹھ بندھن کی امیدوار شالنی یادو نے الزام لگایا ہے کہ ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ کر کے مجھے ہرانے کی سازش کی گئی ہے۔

'ووٹوں کی ہیرا پھیرا ہو رہی ہے'

By

Published : May 23, 2019, 1:05 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ میں مہا گٹھ بندھن کی امیدوار شالنی یادو نے انتظامیہ پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔

سماجوادی پارٹی کی شالنی یادو، ویڈیو

ان کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات اچانک ووٹنگ فیصد میں تبدیلی کی گئی، جس سے یہ صاف ہو رہا ہے کہ کہیں نہ کہیں ووٹوں میں ہیرا پھیری کا کھیل چل رہا ہے۔

فی الحال شالنی یادو ان سب باتوں سے کافی ناراض ہیں اور وہ اس کی شکایت کرنے کی بات کر رہی ہیں۔

شالنی یادو نے کہا کہ ایک اسمبلی حلقے میں تقریبا پچاس ہزار سے زیادہ ووٹوں کی دھاندلی کی گئی ہے۔

شالنی یادو کا کہنا ہے کہ وہ وارانسی سے الیکشن جیت رہی تھیں لیکن ای وی ایم میں ہیرا پھیری کر کے انتخابات میں جیت حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details