اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانوڑیوں کی خدمت میں - مرادآباد کانوڑیاں مسلم نیوز

ریاست اترپردیش کے ضلع مراد آباد کی تنظیم ' شہر امن کمیٹی' کی جانب سے راہ چلنے والے کانوڑیوں کو پانی پلانے کی سہولت فراہم کی گئی۔

کانوڑیوں کی خدمت میں

By

Published : Aug 11, 2019, 10:44 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 5:01 PM IST

ہندو مذہب کے کلینڈر ساون کے آخری پیر کو مندر میں جل چڑھایا جاتا ہے۔ اس دن بڑی تعداد میں ہندو طبقہ مندر میں جاتا ہے۔

کانوڑیوں کی خدمت میں

بارہ اگست کو آخری سوموار ہے۔ چوں کہ ساون ماہ میں کانوڑیاں بھی پوجا ارچنا کرتے ہیں۔

مرآد باد شہر سے گزر رہے کانوڑیوں کی خدمت شہر امن کمیٹی کی جانب سے ہر طرح کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، خاص کر انہیں پانی پلایا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ پورے شہر میں جگہ جگہ کیمپ بنائے گئے تاکہ کانوڑی آرام کر سکیں۔

شہر امن کمیٹی کے ذمہ دار ٹریفک والے راستوں پر بھی جگہ جگہ کانوڑیوں کی خدمت کرتے ہوئے دکھائی دے رہیں تاکہ انہیں آنے جانے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

شہر امن کمیٹی کی جانب سے ہر تہوار میں عوام کی خدمت کی جاتی ہے۔ اس بار بھی کی جا رہی ہے۔

مقامی لوگوں کا بیان ہے کہ شہر امن کمیٹی کے ذریعہ چلائی کانوڑیوں کی خدمت پورے ملک کے لیے ایک اہم پیغام ہے۔

مقامی افراد کا مزید کہنا ہے کہ اس طرح کے مثبت اقدامات نفرت کے درمیان محبت کا پیغام پہنچانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 5:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details