اردو

urdu

ETV Bharat / state

معروف عالم دین کا انتقال - مفتی سید شاہد میاں رضوی

ناظم اعلی شیخ الحدیث مرکزی درسگاہ اہل سنت و الجماعت الاسلامیہ گنج قدیم رامپور مفتی سید شاہد میاں رضوی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Mar 30, 2019, 10:22 AM IST

Updated : Mar 30, 2019, 12:25 PM IST

انھیں دیر رات قئے کی شکایت ہوئی جس کے بعد ضلع ہسپتال داخل کرایا گیا ۔بعد ازاں انھیں مراد آباد کے سائی ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں تین بجکر بیس منٹ پرانھوں نے آخری سانس لی۔

مرحوم کا شمار بھارت کے جید علماء کرام میں ہوتا تھا۔ان کے انتقال سے ملت اسلامیہ ایک جلیل القدر عالم دین سے محروم ہوگئی۔

متعلقہ ویڈیو

مولانا تمام طبقات حیات میں یکساں احترام کے ساتھ دیکھے جاتے تھے۔ان کے انتقال سے علمی دنیا میں جو خلا پیدا ہوا ہے اس کی بھر پائی نا گزیر ہے۔

انھیں علم الکلام پر دسترس حاصل تھی۔ وہ سادہ زندگی گزارنے کے باوجود انتہائی مہمان نواز اور ملن سار تھے۔ان کے دنیا بھر میں ہزاروں عقیدت مند پائے جاتے ہیں۔

Last Updated : Mar 30, 2019, 12:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details