نئی دہلی: متھرا کی سری کرشن جنم بھومی-شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ میں آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران مسلم فریق (انتظامیہ کمیٹی ) کی جانب سے الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے مسجد کا معائنہ کرنے کے لیے کمشنر کی تقرری کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے مسلم فریق کے دلائل کو سننے کے بعد مسجد کے معائنہ کے لیے الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کمشنر کی تقرری کے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔
متھرا کی عیدگاہ مسجد کمیٹی کی نمائندگی کرنے والے ایڈووکیٹ محمود پراچا نے کہا کہ "سپریم کورٹ نے آج الہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم پر روک لگا دی جس میں ایک درخواست کی بنیاد پر کمیشن بنانے کا حکم دیا گیا تھا جو اس معاملے میں عرضی گزاروں کی طرف سے پیش کیا گیا تھا، حکم امتناعی سے زیادہ اہم یہ ہے کہ عدالت نے الہ آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش کی گئی عرضی کے بارے میں کچھ بہت سخت ریمارک کئے ہیں۔