اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر میں شہید پارک خستہ حالی کا شکار

مظفر نگر کے ملوہپورہ محلہ میں واقع تاریخی شہید پارک ضلع انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار ہے۔

مظفر نگر میں شہید پارک خستہ حالی کا شکار
مظفر نگر میں شہید پارک خستہ حالی کا شکار

By

Published : Feb 2, 2021, 8:29 PM IST

ریاست اترپردیش میں ضلع مظفر نگر کے کوتوالی تھانہ علاقے کے ملوہپورہ محلہ میں واقع تاریخی شہید پارک آج خستہ حالی کا شکار ہے جس کو لے کر مقامی لوگوں نے کئی با ضلع انتظامیہ کو میمورینڈم پیش کیا لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔


اطلاعات کے مطابق مظفر نگر میں 18 اکتوبر 1976 کو ہوئے نسبندی گولی کانڈ میں متعدد افراد اس مقام پر شہید ہوئے تھے، ان میں سے کچھ افراد مظفرنگر کے محلہ کھلاپار میں واقع شہید چوک پر شہید ہوئے تھے، جن کی یاد میں ملوہپورہ شہید پارک کو بنوایا گیا تھا۔ لیکن یہ پارک کئی برسوں سے خستہ حالی کا شکار ہے۔

ویڈیو

اس پارک سے متعلق مقامی لوگوں نے کئی بار ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شہید پارک کی مرمت کرائی جائے لیکن انتظامیہ کی بے توجہی کی وجہ سے آج بھی یہ پارک کوڑے کا گودام بنا ہوا ہے۔

شہید پارک میں مقامی افراد نماز جنازہ بھی ادا کرتے ہیں لیکن خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کو دیگر پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details