اترپردیش کے بریلی میں آستانہ عالیہ شاہ شرافتیہ میں عرس شاہ شرافت میاںؒ کا آغاز پرچم کشائی کی رسم کے ساتھ کچھ روز قبل ہو چکا ہے۔ عرس میں مرکزی حکومت کے ذریعے دی گئی کوویڈ-19 کی گائڈ لائن کے مطابق تمام تقاریب انجام دیے جارہے ہیں۔
عرس انتظامیہ نے تمام زائرین اور مریدین سے کہا ہے عرس میں جسمانی موجودگی درج کرانے کے بجائے گھر میں رہکر تقریبات کا اہتمام کریں اور روحانی فیض حاصل کریں۔
بریلی میں شاہ شرافت میاں کے عرس کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ چار روزہ عرس 26، 27، 28 اور 29 اکتوبر کو منایا جائےگا۔ لیکن اسکی پرچم کشائی روایت کے مطابق تقریباً دس روز قبل ہوتی ہے۔ اس برس شاہ شرافت میاں کا یہ 53 واں عرس مبارک ہے اور 29 اکتوبر کو صبح 11 بجے قل شریف کی رسم ادا کی جائےگی۔