اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shah Islamic Library چندریان 3 کی کامیابی پر شاہ اسلامک لائبریری میں مٹھائیاں تقسیم - واقع مدارس میں چاندریان 3 کی چاند پر کامیاب لینڈ

ضلع مظفر نگر کے لوہیا بازار میں واقع شاہ اسلامک لائبریری میں ملک کے سائنسی تحقیقی ادارہ اسرو کے سائنس دانوں کے زریعہ گزشتہ چالیس دن پہلے روانہ کیے گئے مشن چندریان 3 کے اپنی مقررہ منزل پر کامیابی کے ساتھ پہچنے پر خصوصی مبارک باد پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

چندریان 3 کی کامیابی پرشاہ اسلامک لائبریری میں میٹھیاں تقسیم
چندریان 3 کی کامیابی پرشاہ اسلامک لائبریری میں میٹھیاں تقسیم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 12:13 PM IST

چندریان 3 کی کامیابی پرشاہ اسلامک لائبریری میں میٹھیاں تقسیم

مظفر نگر: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اترپردیش کے مظفرنگر ضلع سمیت تمام اضلاع میں واقع مدارس میں چاندریان 3 کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے بعد جشن کا ماحول ہے۔ تمام مدارس میں مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں اور طالب علموں کو اس کامیابی سے ترغیب حاصل کرنے کا مشورہ دیا جا ریا ہے۔ ضلع مظفر نگر کے لوہیا بازار میں واقع شاہ اسلامک لاٸبریری میں چاندریان کی کامیاب لینڈ کے نشریات کے دوران قاری محمد خالد بشیر قاسمی محبوب عالم ایڈوکیٹ دلشاد پہلوان سنجے کپور بنٹی ہری موہن متل اکرم سیفی ماسٹر اختر خان وغیرہ نے ایک ساتھ بیٹھ کر اس تاریخی لمحہ کو دیکھا۔ ایک دوسرے کو مبارک باد دی اور ہندو و مسلم دونوں سماج کے لوگوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی۔

شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری کے بانی خالد بشیر قاسمی نے بتایا کہ یہ ہندوستان کے باشندوں کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کہ جو آج ہمارے ملک کے سائنسداں ہیں۔ ان کی ایک لمبے عرصے سے محنت چل رہی تھی کہ چاند پر ہمارا مشن پہنچے۔ اس میں ہمارے ملک کے سائنس دانوں کو آج مکمل کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Chandrayaan 3 Landing View مدارس کے طلبہ بھی دیکھ سکیں گے چندریان۔3 کے لینڈنگ کا نظارہ

انہوں نے کہاکہ ہم اسرو کے سائنس دانوں کو حکومت ہند کو اور ملک کے باشندوں کو اس کامیابی کے لیے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ شاہ اسلامک لائبریری میں ہندو مسلم سکھ عیسائی تمام مذاہب کے لوگوں نے بیٹھ کر اس تاریخی لمحے کو دیکھا ہے۔ اس کے گواہ بنے ہیں اور اسی طرح سے ایک دوسرے کو مبارک باد دی ہے۔ مٹھائیاں کھلائی ہیں۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ ہمارا ملک اسی طرح سے آگے بڑھے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details