اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ملک میں جنگ آزادی کا کردار ادا کر رہا ہے آج کا مسلمان' - اس احتجاج کے دوران کوئی پولیس افسر یا سپاہی کیوں ہلاک نہیں ہوا

ڈاکٹر شفیق الرحمن شہریت ترمیم قانون کے خلاف احتجاج کے دروان ہلاک ہوئے دو نوجوان کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے انکے گھر پہنچے تھے۔

Shafiqur Rahman Barq
Shafiqur Rahman Barq

By

Published : Jan 2, 2020, 1:35 AM IST


ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے اپنے بیان میں بی جے پی حکومت سے سوال پوچھا ہے کہ آج ہورے ملک میں احتجاج کے دوران مظاہرین ہی کیوں ہلاک ہو رہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ اس احتجاج کے دوران کوئی پولیس افسر یا سپاہی کیوں ہلاک نہیں ہوا؟

Shafiqur Rahman Barq

ڈاکٹر برق نے کہا کہ شہریت ترمیم قانون کی مخالفت میں صرف مسلمانوں نے اپنی جان گوائی ہے جس طرح سے جنگ آزادی میں مسمانوں نے اہم کرادر ادا کیا تھا اور اپنی جان کے نذرانے پیش کئے اسی طرح آج مسلمان ملک کے لیے جان کے نذرانے پیش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شفیق الرحمن شہریت ترمیم قانون کے خلاف احتجاج کے دروان ہلاک ہوئے دو نوجوانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے انکے گھر پہنچے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details