اترپردیش کے ضلع بنارس میں شب برات کے موقع پر درگاہ فاطمان قبرستان میں عوام کا ہجوم دیکھنے کو ملا، لوگ اپنے مرحومین کو ایصال ثواب کیے، پھول و گلدستے پیش کر چراغاں کیے۔ وہیں، لوگوں نے اپنے گھروں میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔
شیعہ رہنما فرمان حیدر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج شب برأت ہے اور اس موقع پر برادران وطن ہندو بھائیوں کا بھی ہولی کا تہوار ہے، اسی کے ساتھ عیسائی مذہب کے لوگوں کا پام سنڈے بھی ہے۔
اس اعتبار سے رواں برس کی شب برأت کورونا کی وجہ سے قدرے مختلف ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے تہواروں میں یہی عہد کیا جارہا ہے کہ برائیوں کا خاتمہ ہوگا، فرزندان توحید بھی آج اپنے گناہوں کی معافی و استغفار کر رہے ہیں، اس لحاظ سے ہندو بھائی بھی اپنے گناہوں کو جلا دیں گے اور یہ شب برات گنگا جمنی تہذیب کا بھی محور بن چکی ہے۔
اس موقع پر مختلف امام بارگاہوں، مزارات و مساجد میں دعا خانی کا اہتمام کیا گیا۔ خاص طور سے ملک میں امن و امان اور سلامتی کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔