اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں پیغمبر اسلام محمد ﷺ کی صاحبزادی شہزادیِ کونین سیده فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کی ولادت کے موقع پر گذشتہ شب شہر کے محلہ منگل بازار واقع خانقاہ ساغریہ نظامیہ میں تحریک پرچم محمدی کی جانب سے "شان سیدہ کائنات کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس کی صدارت ڈاکٹر زبیر احمد نقشبندی نے کی اور نظامت اقبال احمد نقشبندی نے فرمائی۔ مہمان خصوصی فرید الدین احمد رہے۔ شعراء نے نعت و منقبت کا نزرانہ عقیدت پیش کیا اور علماء نے خطاب کر کے شہزادیِ کونین کی حیات مبارکہ پر روشنی ڈالی۔
اس دوران فرید الدین احمد نے کہا کہ حضرت فاطمہ بی بیؓ کی زندگی تمام خواتین کے لئے ایک مثال ہے۔ اسلام اور کائنات میں شہزادی فاطمہ زہرا واحد ہیں جن کی کوئی مثال نہیں ہے۔ شہزادی فاطمہ زہرا کی سیرت نمونہء عمل ہے۔ وہ پاکیزگی، سچائی اور حیا کا مرکز ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم خواتین کو مغرب کی پیروی کرنے کے بجائے حضرت فاطمہ زہرا کی تعلیمات کو اپنانا چاہئے کیونکہ حضرت فاطمہ زہرا خواتین کے لئے مثال ہیں۔