ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں ہرفکار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہندی پکھواڑا لٹریچر فیسٹیول کے موقع پر مشاعرہ وکوی سمیلن کا انعقاد کیاگیا۔شام سخن کے اس موقع میرٹھ سمیت ملک کی دیگر ریاستوں سے شعراء کرام موجود تھے۔Shaam E Sukhan Mushaira Held In Meerut after Two Years
میرٹھ میں شام سخن کے عنوان سے مشاعرہ کوی سمیلن کا اہتمام شام سخن کے عنوان سے منعقدہ مشاعرے و کوی سمیلن میں ہندی پکھواڑا سیریز کے تحت ہندی اور اردو زبان کی مشترکہ وراثت کو شعراء نے اپنے اپنے کلام میں پیش کئے۔ شعراء اکرام نے اپنے سنجیدہ اور رومانی کلام سے سامعین کو لطف اندوز کیا۔
Jamiat Plantation Campaign Muzaffarnagar مظفر نگر کے بڈھانہ میں جمعیت العلماء ہند نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا
ہرفکار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ مشاعرے اور کوی سمیلن میں مہمانان نے کہا کہ آج کے دور میں سب کچھ اپنے آپ تک محدود ہے۔کسی کے پاس تہذیب، ثقافت، مشترکہ وراثت کے بارے میں سوچنے کاوقت نہیں ہے۔ایسے میں ہندوستانی زبان کے جشن کا انعقاد ایک جنون ہی تو ہے۔ ادب دلوں کو جوڑتا ہے، اس طرح کی محفلیں ہندوستان کو مزید مضبوط کرنے کا کام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب دو برس بعد مشاعرہ و کوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا۔ ادبی محفلوں کے انعقاد سے ادبی حلقوں میں خوشی دیکھی گئی اس طرح کی محفلیں سماج کو یکجا کرنے کا کام بھی کرتی ہے جس کی آج کے ماحول میں بے حد ضرورت بھی ہے ۔