لکھنؤ: ہینڈ بال کی قومی کھلاڑی سیما شرما نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے خزانچی اور اتر پردیش ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے سکریٹری آنندیشور پانڈے کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ سیما نے ہریانہ کے بھیواڑی ضلع کے مہیلا پولیس اسٹیشن میں 28 اگست کو درج کرائی گئی ایف آئی آر میں الزام لگایا کہ وہ 12 مارچ کو حیدرآباد میں مارچ کے آخر میں کھیلی جانے والی 50 ویں قومی خواتین کی ہینڈ بال چیمپئن شپ کے لیے محکمہ کی جانب سے ٹرائل دینے گئیں تھیں، جہاں پانڈے نے اسے ٹیم میں سلیکشن کا لالچ دیتے ہوئے اپنے کمرے میں اس کے ساتھ فحش حرکات کیں۔ sexual harassment case on Anandeshwar Pandey
سیما نے دعویٰ کیا کہ پانڈے نے دھمکی دی کہ اگر اس نے احتجاج کیا تو وہ اس کا کیریئر تباہ کر دے گا۔ کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ شرم کی وجہ سے چار ماہ تک خاموش رہی اور بعد میں اس نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر شکایت کی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پانڈے نے ماضی میں اپنے عہدے کی حیثیت دکھا کر خواتین کھلاڑیوں کا استحصال کیا ہے۔