اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیوبند :نابالغ طالبہ جنسی زیادتی کا شکار - deoband rape

نابالغ طالبہ کی جنسی زیادتی کے بعد علاقے میں سراسیمگی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

Sexual abuse of a minor student in deoband
نابالغ طالبہ پر جنسی زیادتی کی شکار

By

Published : Jan 25, 2020, 2:22 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 8:56 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند کوتوالی علاقے کے ایک گاوں کی نابالغ طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔

نابالغ طالبہ پر جنسی زیادتی کی شکار

پولیس اہلکار متاثرہ کے والد کی عرضی پردو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور دونوں ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے ، جب کہ پولیس نے لڑکی کو طبی معائنہ کے لئے ہسپتال بھیج دیا ہے۔

متاثرہ نے بتایا کہ دونوں نوجوان اس کو بہلا پھسلاکر اپنے ساتھ لے گئے اور اس کو نشہ آور اشیا کھلاکر اس کی عصمت ریزی کی۔

متاثرہ نے بتایا کہ ملزم نے اس کی ویڈیو بھی بنائی اور اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو وہ اس کے بھائی اور بہن کو قتل کردیں گے۔

تاہم متاثرہ اس سانحہ کی اطلاع اپنے اہل خانہ کو دی۔ جس کے بعد اہل خانہ لڑکی کے ساتھ کوتوالی پہنچے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی شکایت درج کی۔

ایس پی دیہات ودیا ساگر مشرنے بتایا کہ اہل خانہ نے دیوبند کوتوالی میں ایک طالبہ کے ساتھ عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا ہے ، پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے اور طالبہ کو طبی معائنہ اور علاج کے لئے سرکاری اسپتال بھیج دیا ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 8:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details