اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ میں سیکس ریکٹ کا انکشاف - میرٹھ میں سیکس ریکیٹ کا انکشاف

میرٹھ پولیس اور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ ٹیم نے میرٹھ کے تھانہ لال کرتی علاقے کے اوسم ہوٹل میں چھاپہ ماری کر کے سیکس ریکٹ کا انکشاف کیا ہے۔

میرٹھ میں سیکس ریکیٹ کا انکشاف

By

Published : Aug 25, 2019, 11:05 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 6:40 AM IST

لال کرتی تھانہ علاقے کے اوسم ہوٹل میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ ٹیم اور میرٹھ پولیس کی مشترکہ چھاپہ ماری میں دو درجن سے زیادہ لڑکے اور لڑکیوں کو موقع سے برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس پکڑے گئے سبھی لڑکے اور لڑکیوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ اسی کے ساتھ ہوٹل کے عملے کو بھی حراست میں لے کر معلومات حاصل کر رہی ہے۔

میرٹھ میں سیکس ریکیٹ کا انکشاف۔ویڈیو
اس موقع پر چھاپے ماری میں مشغول سی او کینٹ سے سنجیو دیشوال، اے ایچ ٹی یو انچارج برجیش سنگھ کے علاوہ خاتون پولیس اور انسپکٹر لال کرتی دلیپ سنگھ موجود تھے۔

واضح رہے کہ میرٹ میں آئے دن پولیس چھاپہ ماری کرتی ہے اور ہوٹلوں سے سیکس ریکٹ کا انکشاف کرتی ہے۔

میرٹھ کے کباڑی بازار میں بھی بڑے پیمانے پر جسم فروشی کا کاروبار ہوتا تھا لیکن ہائی کورٹ کے حکم کے بعد پولیس نے اس پر قدغن لگایا ہے لیکن اب شہر کے مختلف مقامات پر یہ کاروبار عروج پر ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 6:40 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details