اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کا فیصلہ خوش آئند - ریاست اُتر پردیش

ریاست اُتر پردیش کے ضلع مئو سے گزرنے والی تمسا ندی میں گزشتہ دس روز سے جاری صفائی مہم کے اختتام پر انتظامیہ نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔

سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کا فیصلہ خوش آئند

By

Published : Jun 19, 2019, 8:52 PM IST

انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق جلد ہی اس ندی پر سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کی جائے گی۔

سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ تعمیر کرنے کے فیصلے سے مئو کے باشندوں کو پینے کا پانی بھی فراہم ہوسکتا ہے، مئو کے لوگ اس فیصلہ سے کافی خوش ہیں اور انتظامیہ کے اس فیصلہ کا مئو کی عوام نے خیر مقدم کیا ہے۔

سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کا فیصلہ خوش آئند

تمسا ندی میں جون کے ابتدائی دنوں سے ہی صفائی مہم جاری کی گئی تھی، جو آج اختتام پذیر ہوئی۔

انتظامیہ کی مانیں تو صفائی مہم سے تمسا ندی کو غلاظت اور آلودگی سے کافی حد تک نجات دلائی گئی ہے تاہم ابھی کچھ اور اہم قدم اٹھانے باقی ہیں جن میں سب سے اہم کام سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر ہے۔

انتظامیہ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ پر جلد ہی کام شروع کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details