اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ کے عیش باغ علاقے میں ایک پلائی وڈ اور تیزاب کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، جس کے بعد علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔
اطلاع کے مطابق یہ علاقہ پرانے شہر میں واقع ہے، جہاں پر گھنی آبادی ہے۔ آگ کی وجہ سے بڑا حادثہ ہو سکتا تھا لیکن موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ کر بے قابو ہوتی آگ پر قابو پا لیا۔
فیکٹری میں جب آگ لگی تو وہاں تقریبا 60 مزدور کام کر رہے تھے۔ جو بھاگ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے جبکہ تینلوگ شدید طور پر جھلس گیے ،جنہیں ٹراما سنٹر میں بھرتی کرایا گیا تھا لیکن بعد میں ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے انہیں سیول ہاسپیٹل ریفر کردیا گیا۔