اعظم گڑھ:اتر پردیش میں اعظم گڑھ ضلع کے اہرولا علاقے میں تیز رفتار کار کے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے سے تین خواتین سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ یہ حادثہ پوروانچل ایکسپریس وے پر اسٹون نمبر 213 کے قریب ہفتہ کی رات تقریباً 11.30 بجے اس وقت پیش آیا جب لکھنؤ سے غازی پور جا رہی تیز رفتار بولیرو پیچھے سے بانسوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں بولیرو میں سوار تین خواتین سمیت پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ شیلیندر لال نے اتوار کو بتایا کہ حادثے میں زخمی کرن نامی ایک خاتون کو تشویشناک حالت میں ضلع اسپتال لایا گیا جہاں سے اسے وارانسی کے ہائر سینٹر ریفر کیا گیا۔
زخمی اور مرنے والے سبھی دیوریا ضلع کے مہواڈیہ کے رہنے والے ہیں۔ ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ متاثرین کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ ایس پی سٹی شیلیندر لال نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی وہ خود موقع پر پہنچے۔ حادثے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ڈرائیور سمیت ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ مقتولین کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ متاثرہ خاندان کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی۔ حادثہ ہوتے ہی آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ لوگوں نے پولیس کو حادثے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔