اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور: دو طبقات میں مار پیٹ، کئی زخمی - اتر پردیش کے سہارنپور شہر میں مار پیٹ

ریاست اترپردیش کے سہارنپور شہر میں بیحٹ بس اڈے کے نزدیک مونگا گڑھ کے راستے پر والمیکی اور دوسری برادری کے افراد کے درمیان معمولی بات پر کہا سنی ہونے کے  بعد جھگڑا ہوگیا۔

سہارنپور: دو معاشرے کے بیچ مار پیٹ، کئی زخمی

By

Published : Oct 9, 2019, 3:25 PM IST

فریقین ایک دوسرے سے پل پڑے اور لاٹھی ڈنڈوں سے ایک دوسرے پر حملہ آور بھی ہوئے جس کے بعد جم کر پتھراؤ بھی ہوا۔ مارپیٹ میں دونوں جانب سےکئی افراد زخمی ہو گئے۔

مار پیٹ کی خبر ملنے پر پولیس محکمے کے افسران موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیتے ہوئے جھگڑے کو روکنے کی کوشش کی۔ دیر رات تک حالات کشیدہ بنے رہے۔

دراصل پورا معاملہ یہ ہے 'منگل کی رات تقریباً 11 بجے مونگا گڑھ راستے پر والمیکی برادری کے کچھ نوجوان کھڑے ہوئے باتیں کر رہے تھے کہ اسی دوران دوسری برادری کے نوجوان وہاں آ گئے۔ ان کے درمیان کسی بات کو لے کر بحث ہوگئی۔ بحث اتنی بڑھ گئی کہ دونوں جانب کے افراد ایک دوسرے سے نبرد آزمائی کرنے لگے'۔

سہارنپور: دو معاشرے کے بیچ مار پیٹ، کئی زخمی

اطلاعات کے مطابق 'دونوں جانب سے سیکڑوں افراد اکٹھا ہوگئے اور لاٹھی - ڈنڈے لے کر ایک دوسرے سے لڑنے مارنے پر آمادہ ہوگئے۔'

معاملہ دو برادری سے جڑے ہونے کے سبب کشیدگی زیادہ بڑھ گئی۔

جھگڑے کی خبر ملنے کے بعد ایس ایس پی دنیش کمار، پی اے سی کے جوانوں کے ساتھ حالات رپ قابو پانے کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔

ہنگامہ کرنے والوں پر لاٹھیاں بھی چلیں۔

اطلاعات کے مطابق 'واردات کے دوران دونوں جانب سے کئی افراد پتھراؤ اور مارپیٹ میں زخمی ہوئے ہیں۔ دیر رات تک پولیس حالات پر قابو رکھنے کے لیے موقع پر جمی رہی۔'

ایس ایس پی دنیش کمار نے پولیس کے ساتھ علاقے میں پیدل مارچ بھی کیا اور امن و سکون اور قانون کے مطابق حالات کو بنائے رکھنے میں پولیس کی مدد کرنے کی اپیل بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ 'جھگڑا کس بات پر ہوا اس کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ ملزموں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائےگی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details