میرٹھبتایا جاتا ہے کہ وائرل ویڈیو میرٹھ کے نور نگر ریلوے لائن کے پاس بجوٹ گاؤں کی ہے۔ گزشتہ روز جمعرات کی شام بارش کے دوران ٹرین کی زد میں آکر تقریبا 68 بکریاں اور بھیڑیں ہلاک ہوگئیں۔بھیڑ بکریوں کو ٹرین سے کاٹتے دیکھ کر مویشی پالنے والے نے خطرے کی گھنٹی بجائی لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ بکریوں کا مالک دھاڑیں مار مار کر رونے لگا۔ بجلی بمبا بائی پاس اور نور نگر ریلوے لائن کے آس پاس، مویشی چرانے والے اپنی بھیڑ بکریاں چرانے آتے ہیں۔
Goats Killed in Meerut ٹرین کی زد میں آنے سے درجنوں بھیڑ بکریا ہلاک - بجوٹ گاؤں
میرٹھ میں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں درجنوں بھیڑیں اور بکریاں ریلوے ٹریک پر مردہ دکھائی دے رہیں ہیں۔ دردناک حادثے کی اس تصویر کو جو بھی دیکھ رہا ہے وہ حیران ہے۔ ٹرین کی زد میں آکر قریب 68 بکریاں اور بھیڑیں ہلاک ہو گئیں۔Goats Killed in Meerut
ٹرین کی زد میں آنے سے درجنوں بھیڑ بکریا ہلاک
یہ بھی پڑھیں:JMI organised dramatized play reading : جامعہ میں وینزویلا ایمبیسی کے تعاون سے پلے ریڈنگ کا اہتمام
اتنی بھیڑ بکریوں کی ایک ساتھ موت سے ہر کوئی حیران ہے اور لوگ یہیں کہہ رہے ہیں کہ اس معاملے میں نقصان اٹھانے والے جانوروں کے مالکان کی مالی مدد کی جائے۔ وائرل ویڈیو میں کچھ لوگ بیجوٹ گاؤں کا نام لیتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔