اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: گئو شالہ میں ایک درجن گائیں ہلاک

نوئیڈا میں واقع ایک گئو شالہ میں ایک درجن سے زائد گائیں مر گئیں۔ گائیوں کی موت کے بعد گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے افسران اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ یہ گئو شالہ گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے زیر انتظام ہے۔ گائیوں کی موت کی وجہ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ خدشہ ہے کہ گائے بھوک اور پیاس کی وجہ سے مرگئیں۔

گئو شالہ میں متعدد گائیں بھوک سے تڑپ کر مرگئیں
گئو شالہ میں متعدد گائیں بھوک سے تڑپ کر مرگئیں

By

Published : Mar 27, 2021, 8:34 AM IST

Updated : Mar 27, 2021, 8:57 AM IST

ریاست اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں جمعرات کو ایک انتہائی تکلیف دہ واقعہ سامنے آیا ہے۔ گریٹر نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے چلائے جارہے جلپورہ گاؤں کے قریب میں واقع گئو شالہ میں تقریبا ایک درجن گائیں بھوک اور پیاس سے تڑپ تڑپ کر مرگئیں۔

اطلاع ملنے کے بعد ویٹرنری ڈپارٹمنٹ اور ضلع انتظامیہ نے تفتیش شروع کردی ہے۔ واقعے کے انکشاف کے بعد نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ضلع انتظامیہ اور ویٹرنری ڈپارٹمنٹ میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

گئو شالہ میں ایک درجن گائیں ہلاک


موصولہ اطلاع کے مطابق گئو شالہ میں ایک درجن سے زائد گائیں مر گئی ہیں۔ گائیوں کی موت کے بعد گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے افسران اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ یہ گئو شالہ گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے زیر انتظام ہے۔ گائیوں کی موت کی وجہ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ خدشہ ہے کہ گائے بھوک اور پیاس کی وجہ سے مر گئیں۔ یہ گئو شالہ گریٹر نوئیڈا کے علاقے ایکو ٹیک تھرڈ پولیس اسٹیشن کے جل پورہ میں موجود ہے۔


اتھارٹی کا کوئی آفیسر اس بارے میں کچھ بتانے کو تیار نہیں ہے۔ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم گئو شالہ پہنچی ہے۔ اب بھی بہت سی گائیں بری طرح بیمار اور مرنے کے قریب ہیں۔ گئو شالہ کے حالات بہت خراب ہیں۔ انتظام انتہائی ناقص ہے۔ صفائی بھی ٹھیک طرح سے نہیں کی گئی ہے۔ گرمی میں اضافے اور کھانے پینے کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے گائیں دم توڑ رہی ہیں۔

Last Updated : Mar 27, 2021, 8:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details