اردو

urdu

ETV Bharat / state

یمنا ندی میں ڈوبے سات افراد

ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی میں اتوار کے روز ایک ہی خاندان کے سات افراد یمنا ندی میں ڈوب گئے۔

By

Published : Sep 16, 2019, 9:47 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:13 PM IST

یمنا ندی میں ڈوبے سات افراد

پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔ریسکیو آپریشن میں تین لاشیں برآمد کرلی ہیں لیکن چار افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس ہی گھر کا ایک نوجوان فرد اپنے گھر میں ہوئے مذہبی پروگرام کے بعد راکھ کو بہانے کے لیے ندی میں گیا تھا، اچانک پانی کی تیز لہر میں گرفتار ہونے کی وجہ سے گہرے پانی میں ڈوب گیا۔

ضلع کے پولیس کے اعلی افسر نے حادثے کی جگہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔افسروں نے نوجوان کی تلاش کے لیے غوطہ خور کی مدد سے انوج، بھارت اور وشال کے لاشوں کو ندی سے باہر نکالا۔


ڈی ایم آروند کمار نے بتایا کہ ملک پور گاؤں میں جاگرن تھا۔اس کی راکھ کا وسرجن کرنے کے لیے 10 سے 12 لڑکے یمنا ندی پر آئے تھے۔ان میں سے سات لڑکے پانی میں اتر گئے۔وہیں اطراف کام کررہے کسانوں نے ایک لڑکے کو ریسکو کرلیا، باقی چھ لڑکے ڈوب گئے۔

تین لاش برآمد کرلی گئی ہیں۔باقی تین نوجوان کی لاش کو برآمد کرنے کے لیے تلاش جاری ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 7:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details