ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں ایک سات سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے، یہ سنسنی خیز معاملہ کندھئی تھانہ کا ہے، اس واقعہ کے بعد اس نے معصوم کو بری طرح سے دھمکی دی جس کے بعد وہ خوفزدہ ہو گئی اور اس نے کسی کو کچھ نہیں بتایا۔
22 ستمبر کو ہوئے اس واقعہ کے بعد متاثرہ کی طبیعت خراب ہوگئی، یکم اکتوبر کو متاثرہ کی صحت مزید خراب ہوگئی، جس کے بعد معاملے کا انکشاف ہوا، کندھئی پولیس نے اہل خانہ کی شکایت کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔تاہم اس معاملے میں پولیس نے کسی کو خبر نہیں لگنے دی۔
تھانہ کندھئی کے ایک گائوں کی سات سالہ بچی 22 ستمبر کی شام کو اپنے گھر کے دروازے پر کھیل رہی تھی، اسی دوران گاؤں کا امن ورما وہاں پہنچا۔