اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Accident in Noida: سڑک حادثہ میں سات طلبہ زخمی - Road Accident in Noida

گریٹر نوئیڈا میں طلبہ سے بھری اسکولی کار حادثے کی شکار ہوگئی جس میں 14 سے 15 سال کی عمر کے سات طلبہ زخمی ہو گئے۔ Road Accident in Noida

سڑک حادثہ میں سات طلباء زخمی
سڑک حادثہ میں سات طلباء زخمی

By

Published : May 12, 2022, 4:43 PM IST

نوئیڈا: اترپردیس کے گریٹر نوئیڈا کے سورج پور تھانہ علاقہ میں طلبہ سے بھری ایک اسکولی کار حادثے کی شکار ہوگئی جس میں 14 سے 15 سال کی عمر کے سات طلبہ زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Road Accident in Noida

اس معاملے کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ کار میں سوار ہوکر تمام طلبہ اپنے کوچ کے ساتھ فٹ بال کھیلنے ڈی پی ایس ورلڈ گریٹر نوئیڈا جا رہے تھے، تبھی اچانک کار بے قابو ہوکر ایسٹر پبلک سکول کے قریب ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس میں سوار 7 طلبہ زخمی ہوگئے۔ تمام بچے ایسٹر پبلک اسکول، ڈی پی ایس گریٹر نوئیڈا، ونستھلی اسکول اور سمرویلا اسکول کے طلبا ہیں۔ جن کی عمر 14سے 15 سال ہے۔ Road Accident in Noida

مزید پڑھیں:

Rampur road accident: رام پور سڑک حادثے میں چھ ہلاک، چار زخمی

حادثے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے تمام بچوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا جہاں سے ابتدائی علاج کے بعد ایک بچے کو دہلی ریفر کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details